Wednesday, May 8, 2024

حکمرانوں کی لڑائیاں ذاتی مفادات کیلئے ہیں، سراج الحق

حکمرانوں کی لڑائیاں ذاتی مفادات کیلئے ہیں، سراج الحق
January 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا حکمرانوں کی لڑائیاں ذاتی مفادات کیلئے ہیں۔ سراج الحق نے منصورہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جن لوگوں نے ظلم کا نظام مسلط کیا ان کو بھی احساس ہو گیا کہ یہ نظام مزید چلنے والا نہیں۔ حکومت کا حکومت سے دنگل بغیر ٹکٹ کے پوری دنیا دیکھ رہی ہے ۔ نااہلی اور غیر سنجیدگی سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور ہڑپشن کا بازار گرم ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا صرف چند وزراء کو نہیں پورا نظام بدلنے کی ضرورت ہے ۔ حکومت کے اپنے گھر میں آگ لگ گئی ہے ۔ کے پی کے کے تین وزراء کو فارغ کر دیا گیا ہے ۔ پنجاب میں حکومتی ارکان الگ گروپ بنا رہے ہیں ۔ وفاق اور سندھ میں ایک سرکاری ملازم پر لڑائی ہو رہی ہے ۔ سراج الحق بولے ایک ملازم پر لڑنے والے وزیراعظم کہتے ہیں امریکہ اور ایران کے درمیان صلح کراﺅں گا ۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2020 ء خوشخبری کا سال ہے ۔ پہلی خوشخبری 35 روپے کلو والے آٹے کا 70 روپے کلو میں بھی نہ ملنا ، 50 روپے والی چینی کا 80 روپے کلو تک پہنچ جانا ہے ۔ سراج الحق نے کہا جن لوگوں نے یہ ظلم کا نظام مسلط کیا ہے ان کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ یہ نظام اب مزید چلنے والا نہیں ۔ بھارت کے یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ منا رہے ہیں ۔ 5 فروری کو پوری قوم جوش وجذبہ کے ساتھ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے گی ۔