Friday, April 19, 2024

حکمرانوں کی سوچ میں وسعت ہے نہ ان کا مینڈیٹ اپنا ہے، آصف علی زرداری

حکمرانوں کی سوچ میں وسعت ہے نہ ان کا مینڈیٹ اپنا ہے، آصف علی زرداری
October 27, 2018
لاہور ( 92 نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے حکومت پرشدید تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی سوچ میں وسعت ہے نہ انکا مینڈیٹ اپنا ہے ۔ شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ  سندھ میں  پیپلز پارٹی سے  حکومت چھیننے کی کوشش کی گئی ، سندھ میں صنعتیں لگانے والوں کواٹھایا جا رہا ہے ، وفاقی  حکومت  18ویں ترمیم واپس لینا چاہتی ہے ، پرویز مشرف سے این آرو نہیں مانگا تو ان سے کیوں مانگیں گے۔سابق صدر نے وزیر اعظم عمران خان  کا نام لئے بغیر انہیں لاڈلا کہہ کر بھی مخاطب کیا   ۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ  نہ  نواز شریف کو میری ضرورت ہے نہ مجھے نواز شریف کی ، مولانا صاحب کی خواہش ہے کہ آل پارٹی کانفرنس میں آئیں جس پر میں نے حامی بھری ہے ۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ، ہم چاہتے ہیں کہ یہ حکومت کر کے تھک جائیں ۔