Friday, April 26, 2024

حکمرانوں کی سرپرستی میں داعش منظم ہورہی ہے  : ڈاکٹر طاہر القادری

حکمرانوں کی سرپرستی میں  داعش منظم ہورہی ہے  : ڈاکٹر طاہر القادری
January 2, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی سرپرستی میں پاکستان کی سرزمین پر داعش منظم ہو رہی ہے داعش کو سرگرم کرنا آپریشن ضرب عضب کو ناکام بنانے کی سازش ہےحکمرانوں کی اپنی سرگرمیاں بھی داعش جیسی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے لاہور میں پیس گالہ کا اہتمام کیا گیا ڈاکٹر طاہرالقادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی امن کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ضرب عضب کو ناکام بنانے کے لیے دہشت گردی درآمد اور برآمد ہو رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں کی سوچ صرف خود تک محدود ہے وہ صرف اپنے آپ کو اور اپنے خاندانوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ ماضی کی معروف فلمی اداکارائیں بہار بیگم اور نشو بیگم بھی پیس گالا میں شریک ہوئیں اور انہوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔