Sunday, September 8, 2024

حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل نہیں رنگ برنگی بسیں چلانے پر ہے : بلاول بھٹو

حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل نہیں رنگ برنگی بسیں چلانے پر ہے : بلاول بھٹو
January 10, 2016
لاہور (92نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں کی توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف نہیں بلکہ رنگ برنگی بسیں چلانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اور دانش اسکول کے منصوبے صرف پیسے بنانے کے منصوبے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتی ہے۔ روٹی ‘کپڑا‘ مکان اور تعلیم عوام کی بنیادی ضروریات ہیں ۔ حکمرانوں کی توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف نہیں۔ بلاول بھٹونے کہا کہ حکومت پیپلزپارٹی دور کے منصوبے اپنے نام سے چلا رہی ہے۔ حکومت کے فیصلوں سے صرف اس کے اپنے دوستوں کو ہی فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سستی روٹی اور دانش اسکول منصوبے صرف پیسے بنانے کے لئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ لوگوں کو آج زبان اور فرقے کی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے۔ غلط فیصلوں کے پھل دہشت گردی کی صورت میں ملے۔