Saturday, April 20, 2024

حکمرانوں کو کام کرنا آتا نہیں ، ملک کو جہاں لے گئے واپسی ممکن نہیں ہوگی، سعدرفیق

حکمرانوں کو کام کرنا آتا نہیں ، ملک کو جہاں لے گئے واپسی ممکن نہیں ہوگی، سعدرفیق
July 2, 2020

لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ حکمرانوں کو کام کرنا آتا نہیں ، ملک کو جہاں لے گئے ہیں وہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوگی۔ مائنس ون ہونے کے امکانات کی تصدیق خود وزیراعظم نے کردی۔

خواجہ برادران پیراگون ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے ،  پیراگون ریفرنس میں حاضری لگائی ، عدالت میں پٹواری نذیراحمد سوسائٹی کے ریکارڈ سمیت پیش ہوا  اور شہادت قلمبند کرائی ۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کی ناقص کارگردگی انہیں وہاں چھوڑ کر آئے گی جہاں سے واپسی نہیں ہوگی،  پاکستان میں کوئی جمہوریت نہیں،یہ جعلی جمہوریت ہے، وزرا ایک دوسرے کے گریبان پھاڑ رہے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  پٹرول بحران میں لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارا گیا، نہیں  پتہ مائنس ون ہونے جا رہا ہے کہ نہیں، کسی جماعت کے ٹوٹنے کے حق میں نہیں ہوں۔