Sunday, September 8, 2024

حکمرانوں کو نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سےکچھ حاصل نہیں ہوگا  : عمران خان

حکمرانوں کو نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سےکچھ حاصل نہیں ہوگا  : عمران خان
January 22, 2016
  اسلام آباد(92نیوز)عمران  خان  کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکس ایمنیسٹی سکیم سے بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا یہ سکیم بھی چوروں اور لٹروں کو کالا دھن سفید کرنے کا موقع دینا ہے۔ تفصیلات کےمطابق چئیر مین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹ کے ذریعے  اپنے پیغام میں کہا کہ   ڈاکٹر حامد کو باچا خان یونیورسٹی میں   بچوں کو بچانے کی کوشش پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں ایمنسٹی سیکم ایمانداروں پر ٹیکس ہے حکومت ایمنسٹی سیکیم کی بجائے ایف بی آر کو خودمختار ادارہ بنائے تو بہتر ہے۔ شریف بردارن ٹیکس نیٹ کو بڑھانا چاہتے ہیں تو اپنے اثاثے پہلے قوم کے سامنے لائیں قوم کو بتایا جائے کہ شریف برادران نے کتنا ٹیکس ادا کیا ہے ۔