Friday, April 26, 2024

حکمرانوں نےاپنی پولیس کوخراب کیا،وہ ٹھیک کرکے دکھائیں گے،عمران خان

حکمرانوں نےاپنی پولیس کوخراب کیا،وہ ٹھیک کرکے دکھائیں گے،عمران خان
December 15, 2017

ٹنڈو محمد خان (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ پریشانی یہاں کی پولیس سے ہے کیونکہ سندھ پولیس وزیروں اور حکمرانوں کے کہنے پر عوام کو تنگ کرتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس انٹرنیشنل معیار کی بن چکی ہے، جو کسی کے دباؤ میں نہیں آتی، کے پی میں لوگ پولیس کی عزت کرتے ہیں اور سندھ میں لوگ پولیس سے ڈرتے ہیں۔

ٹنڈو محمد خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج تعلیم کے میدان میں سندھ اور بلوچستان سب سے پیچھے رہ گئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے منتخب نمائندوں نے تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پہلے تعلیم کے میدان میں پنجاب آگے تھا لیکن مجھے فخر ہے کہ آج خیبر پختونخوا تعلیم میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آئے گی تو سندھ منیں بھی تعلیم کا نظام ٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سروے آیا جس میں تعلیم کے لحاظ سندھ اور بلوچستان دونوں صوبے پنجاب اورخیبرپختونخوا سے پیچھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ یہ جان کر بڑا افسوس ہوا ہے سابق چیئرمین نیب نے حدیبیہ پیپلز میں شریف خاندان کو بچایا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آج عدالت اگر نااہل کردیتی تو بھی آپ کے کرپٹ وزیروں کا پیچھا کبھی بھی نہیں چھوڑتا۔