Friday, March 29, 2024

حکمرانوں نے اسمبلی فلور پر پاکستان کے خلاف سازش کی : طاہر القادری

حکمرانوں نے اسمبلی فلور پر پاکستان کے خلاف سازش کی : طاہر القادری
September 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)طاہر القادری کی وجہ سے راولپنڈی میں بھی سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔  عوامی تحریک کی سالمیت پاکستان قصاص ریلی میں  طاہر القادری کہتے ہیں کہ  سانحہ ماڈل ٹاؤن پر دو سال سے انصاف نہیں ملا۔  حکمرانوں نے اسمبلی فلور پر پاکستان کے خلاف سازش کی۔ ان کا کہناتھا کہ  ملک بچانے کیلئے نون لیگ سے چھٹکارا ضروری ہے  دوسری جانب راولپنڈی میں شیخ رشید کی زیر قیادت عوامی مسلم لیگ کے کارکن بھی ریلی میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔ قبل ازیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ  کوشش ہے آج ہی فیصلہ ہوجائے ، پہلامرحلہ آج ختم ہورہاہے،دوسرے اورتیسرے مرحلے کااعلان جلدکرینگے۔ طاہرالقادری نے خبردار کیاہے کہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ  انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔ انہوں  نے کہا کہ وہ پرویزرشید کی لغوباتوں کاجواب نہیں دیناچاہتے۔