Wednesday, April 24, 2024

حکمران گلگت بلتستان صوبہ بننے سے پہلے ٹیکسز کا نوٹی فکیشن بنا رہے ہیں ، بلاول بھٹو

حکمران گلگت بلتستان صوبہ بننے سے پہلے ٹیکسز کا نوٹی فکیشن بنا رہے ہیں ، بلاول بھٹو
November 10, 2020
 نگر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا حکمران گلگت بلتستان صوبہ بننے سے پہلے ٹیکسز کا نوٹی فکیشن بنا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ بلاول بھٹو نے نگر میں جلسے سے خطاب میں کہا شک ہے یہ صوبے کے بدلے گندم کی سبسڈی واپس لے لیں گے۔ پیپلزپارٹی گلگت بلتستان والوں کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا چاہے وہ راج گیری نظام کا خاتمہ ہو یا صوبائی حیثیت و شناخت۔ اس لیے 15 نومبر کو حق حاکمیت، حق ملکیت، حق روزگار اور آئینی حقوق کے حصول کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا  گلگت کی عوام کو جو بھی حقوق ملے ہیں وہ پی پی پی نے دیئے ہیں۔ اب آپ کی جدوجہد حق حاکمیت، حق ملکیت اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے حق کی ہے اور یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ ہم نے آپ کو آئینی حقوق ، قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دینی ہے۔ انہوں نے کہا 15 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے پہلے صوبائی حکومت بنائے گی اور پھر جنوری میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر وفاقی حکومت بھی بنائیں گے۔