Sunday, September 8, 2024

حکمران مغل اعظم بن گئے، پیسہ لوٹ کر باہر لے جا رہے ہیں: عمران خان

حکمران مغل اعظم بن گئے، پیسہ لوٹ کر باہر لے جا رہے ہیں: عمران خان
July 8, 2016
پسرور(92نیوز)تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے حکمران  مغل اعظم بن گئےہیں اور ملک سے مال و دولت لوٹ کر باہر منتقل کر رہے ہیں ۔ پسرور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے پیسہ لوٹنے والوں کو ہم احتساب کریں گے ۔ حکمران مغل اعظم بن بیٹھے ہیں اور قوم کو پیسوں کو اپنا ذاتی مال سمجھ کر لوٹ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران کو ملک لانے کیلئے خالی طیارہ بھیجا گیا ہے جس سے پی آئی اے جیسے لاچار ادارے کو کروڑوں کا نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خصوصی جہاز کو بھیجنے کے خلاف عدالت جائے گی اور پیر کو پٹیشن دائر کریگی ۔ اپنے خطاب میں حسب معمول مولانا فضل الرحمان پر  بھی خوب غصہ نکالا ۔ انکا کہنا تھا کہ ایک لٹر ،،فضل الرحما ن ،، پر سو فیصد ٹیکس ہے ۔ عمران خان نے حکومت کے ظالمانہ ٹیکس کلچر پر بھی خوب تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک موبائل فون کے کارڈ پر چالیس روپے سے زائد ٹیکس لیا جارہا ہے ۔