Friday, April 26, 2024

حکمران سارے ادارے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

حکمران سارے ادارے ہڑپ کرنا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو
January 19, 2017
فیصل آباد(92نیوز) ملک میں لوٹ مار نہیں ہو نے دیں گے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تمام پالیسیاں ناکام ہو گئیں حکومت سے جان چھڑانا ہے تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ وزیراعظم عوام کو غریب جبکہ اپنا کارربار چمکا رہے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے لاہور سے فیصل آباد تک سیاسی روڈ شو کیا اور ایک بڑی ریلی نکالی ریلی میں شامل جیالوں کا جوش جذبہ بھی دیدنی تھا تو بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے پرجوش خطاب سے کارکنوں کا لہو خوب گرمایا بولے کہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کا معاشی قتل ہورہاہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اُن کے خاندان پر ایف آئی آر کٹواتے ہیں جبکہ خود آف شور کمپنیاں بنا تے رہے۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم نوازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پیسے کے بل بوتے پر اداروں پر اثر انداز ہوتے آئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ  پہلے شو باز کی تمام پالیسیاں ناکام ہوئیں اور اب اُن کا دماغ بھی  فعل ہو گیا ہے  اور تو اور اب وہ وزیراعظم بننے کے خواب بھی دیکھ رہے ہیں ۔