Friday, April 26, 2024

حکمران جماعت کی 3 خواتین کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

حکمران جماعت کی 3 خواتین کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
October 26, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے دہری شہریت اور غلط معلومات دینے پر حکمران جماعت کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔ الیکشن کمیشن حکام کو بھی طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی 3 ارکان قومی اسمبلی ملیکہ بخاری، تاشفین صفدر اورکنول شوذب کے خلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ عدالتی استفسار پر شہری عبد اللہ خان کے وکیل احمد رضا قصوری نے موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دہری شہریت رکھتی تھی۔ تاشفین صفدر نے بھی دہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی۔ کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی۔