Tuesday, April 23, 2024

حکمران جماعت نے پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے الیکشن جیتا : اسد عمر

حکمران جماعت نے پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے الیکشن جیتا : اسد عمر
December 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دھاندلی کا الزام لگا دیا ،اسد عمر کہتے ہیں کہ حکمران  جماعت نے پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے الیکشن جیتا، سات یونین کونسل کے نتائج تبدیل کیے گئے دوبارہ  گنتی  کرائی  جائے، پی   ٹی  آئی  نے میئر کے لیے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے اسلام آباد سے نو منتخب یونین کونسل چیئرمین کا اجلاس اسد عمر کی صدارت میں ہوا ، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد عمر نے الزام لگایا کہ یونین کونسل 20،22،30،34،39  اور 42 کے نتائج تبدیل کئیے ہیں نتائج چیلج کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،پی ٹی آئی کے پوسٹر پھاڑے گئے۔ اسد عمر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کواپنے منصب کے تحت یونین کونسل کی سطح پر بیان بازی سے اجتبا ب کرنا چاہیے دوسری جانب مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف نے  کھوکھر گروپ سمیت آزاد امیدواروں سے رابطے شروع کردیئے ہیں اور انہیں اپنی جماعتوں میں شمولیت کی دعوت بھی دے دی ہے ۔ کھوکھر گروپ کے سرپرست مصطفی نواز کھوکھر کا موقف ہے  کہ پیشکش کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے،تاہم میئر کے لیے اپنا امیدوار بھی لاسکتے ہیں۔