Friday, May 17, 2024

حکمران جماعت اور پی پی کےدرمیان  دم توڑتی مفاہمتی سیاست

حکمران جماعت اور پی پی کےدرمیان  دم توڑتی مفاہمتی سیاست
July 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں قومی معاملات پر اختلافات کے باعث مفاہمت کی سیاست دم توڑتی نظر آرہی ہے ماضی کے بھائی نواز شریف اور آصف زرداری میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹٰی میں مفاہمت اور پیار کی پینگیں ٹوٹ رہی ہیں دو برس تک فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ سننے والی پیپلز پارٹی اب  مرنے مارنے پر تیارہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن بھی مفاہمت کو ملکی مفاد اور اداروں کی بقا پر مقدم سمجھتی ہے، رکن قومی اسمبلی جنید انور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اپنی ذات نہیں ملک عزیز ہے۔ سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ دونوں حریف جماعتوں کے درمیان مفاہمت کی سیاست صرف وقتی تھی بالآخر ایک نہ ایک دن سانجھے کی یہ ہنڈیا چوراہے میں پھوٹنی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہو گا کہ کڑے وقت میں اس دوستی کا کیا انجام ہوگا  ۔