Thursday, April 25, 2024

حکمران اپنا احتساب نہیں کروانا چاہتے : شاہ محمود ،اسد عمر

حکمران اپنا احتساب نہیں کروانا چاہتے : شاہ محمود ،اسد عمر
September 3, 2016
لاہور(92نیوز)تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکمران اپنا احتساب نہیں کروانا چاہتے ہم کرپشن  کے خلاف ہیں جبکہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان ذاتی نہیں عوام  کا لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کی جنگ لڑ رہے  ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  زمان  پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے  پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور علیم خان نے ملاقات کی۔ اس موقع  پر پاکستان مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا کپتان کو مارچ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کے پاس آئینی، جمہوری اور پارلیمانی راستہ نہیں چھوڑا گیا ان کی لڑائی اصولی ہے۔ جہانگیر ترین اور اسد عمر نے حکومت کی جانب سے راستے بلاک کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جتنا مرضی زور لگا لیں۔ تاریخی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔