Thursday, April 25, 2024

حویلیاں طیارہ حادثہ،عملے کےپانچوں ارکان کی قبرکشائی کا فیصلہ

حویلیاں طیارہ حادثہ،عملے کےپانچوں ارکان کی قبرکشائی کا فیصلہ
January 16, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)حویلیاں طیارہ حا دثے کی تحقیقات میں نیا موڑ نشہ آور یا زہریلی شے کھلائے جانے کے خدشے پرپائلٹ سمیت جاں بحق ہونیوالے عملے کے پانچوں ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا گیا پمز انتظامیہ کو حکم مل گیا بس ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا باقی ہے۔ تفصیلات کےمطابق حویلیاں میں پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے حادثے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اب تحقیقات میں نیا موڑ آیا ہے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے پائلٹ سمیت عملے کے پانچوں ارکان کی قبر کشائی کا فیصلہ کرلیا گیا یہ فیصلہ اس خدشے کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ کہیں عملے کے ارکان کو نشہ آور یا زہریلی شے تو نہیں کھلائی گئی یا پھر ان میں سے کسی نے خود تونشہ نہیں کیا تھا سول ایوی ایشن کی درخواست پر پمز انتظامیہ کو پانچوں ارکان کی قبر کشائی کا حکم نامہ مل گیا قبر کشائی کےلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کا میڈیکل بورڈ بنایاجائے گایا پھر میڈیکو لیگل افسر خود قبروں پر جاکر میتوں کا معائنہ کرینگے اور لیبارٹری ٹیسٹ کےلئے ان کے اعضاءکے نمونے بھی لئے جائینگے اس حوالے سے وزارت کیڈ نے پمز کی انتظامیہ کو ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے قبر کشائی رول1934 کی شق 25کے تحت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی پولیس محکمہ صحت بھی متحرک ہوگئے ہیں سول ایو ی ایشن نے ڈی سی اسلام آباد کو لکھے خط میں واضح کیا ہے کہ عملے کے اعضاءکی رپورٹ طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنیوالے بورڈ کی ضرورت ہے۔