Thursday, May 9, 2024

حویلی لکھا میں تیار ہونے والے حقے ملک بھر میں مشہور

حویلی لکھا میں تیار ہونے والے حقے ملک بھر میں مشہور
January 14, 2020
دیپالپور (92 نیوز) دیپالپور کے نواحی علاقہ حویلی لکھا میں تیار ہونے والے حقے ملک بھر میں مشہور ہیں جنہیں پاکستان کے طول و عرض میں فروخت کیا جاتا ہے۔ حقے کا ذکر تاریخ کے ساتھ ساتھ ادب میں بھی ملتا ہے۔ کسی شاعرنے کہا حقہ پیتا ہے شعر کہتا ہے اورعاشق میں کیا برائی ہے ۔ اُستاد امام دین گجراتی نے بھی شاعر مشرق علامہ اقبال کے ساتھ اپنی ملاقات کو شاعری میں بیان کیا۔  باتیں بھی کرتا جاتا تھا، حقہ بھی پیتا تھا نال نال یوں تو حقے ملک بھرمیں بنائے جاتے ہیں مگر دیپالپور کے علاقے حویلی لکھا کے حقے ملک بھر میں مشہور ہیں۔ کاریگر اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے خوبصورت اور دیدہ زیب رنگوں میں دلکش ڈیزاینوں سے حقے تیار کرتے ہیں تاہم کاری گر ساتھ ہی اپنی ناقدری کا رونا بھی رو رہے ہیں۔ ڈیروں پر بڑے اور خوبصورت حقے رکھنا ڈیروں کی شان سمجھا جاتا ہے۔ وقت کی جدت کے ساتھ حقے میں بھی جدت آئی اور اب حقہ کیفے بھی کھل چکے ہیں۔