Sunday, September 8, 2024

حویلی : فائرنگ سے جاں بحق پانچ افراد میں سے تین کی نمازجنازہ ادا

حویلی : فائرنگ سے جاں بحق پانچ افراد میں سے تین کی نمازجنازہ ادا
July 10, 2016
حویلی(92نیوز)آزاد کشمیر میں اکیس جولائی کو ہونے والےعام انتخابات سے پہلے ہی امن و امان کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے ۔ ضلع حویلی میں اہم عمارتوں کا کنٹرول فوج نے سنبھال لیا  جبکہ فائرنگ سے  جاں بحق ہونے والے پانچ افراد میں سےتین  کی  نماز جنازہ  ادا کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیرکےعلاقے حویلی میں حالات دوسرے  روز بھی کشیدہ رہے اور  جابجا  پولیس  اہلکار  تعینات  رہے  جبکہ اہم عمارتوں کا انتظام فوج نے سنبھال  رکھا ہے ۔ ادھر سیاسی مخالفین  کے درمیان فائرنگ  سے جاں بحق  ہونےو الے  پانچ افراد میں سے تین کی نماز  جنازہ  کہوٹہ میں ادا کردی گئی  نماز جنازہ کے بعد کارکن  مشتعل ہو  گئے   توڑ پھوڑ کی اور  دکانوں کو  آگ  لگا دی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے حویلی واقعہ کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے ہفتے کو آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور   مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے  ایک دوسرے پر  فائرنگ  کردی  تھی  جس  سے  پانچ   افراد ہلاک  اور  چوبیس زخمی ہو  گئے  تھے ۔  زخمیوں میں ن لیگ کے رکن اسمبلی چودھری عزیز   بھی شامل ہیں جنہیں   شدید زخمی  حالت میں  پمز   اسلام  آباد منتقل کردیا  گیا تھا۔  کہوٹہ   پولیس نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اور وزیر برقیات راجہ فیصل راٹھور سمیت 12 افراد کےخلاف  مقدمہ درج کرلیا ہے ۔