Saturday, April 20, 2024

حوثیوں کیخلاف سعودی اتحاد کے فضائی حملے، عدن شہر میں پانی کی شدید قلت، شہریوں کی پانی کے حصول کیلئے لمبی قطاریں

حوثیوں کیخلاف سعودی اتحاد کے فضائی حملے، عدن شہر میں پانی کی شدید قلت، شہریوں کی پانی کے حصول کیلئے لمبی قطاریں
May 12, 2015
عدن (ویب ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی اتحاد کی جانب سے فضائی حملوں کے باعث عدن شہر میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور صدر منصور ہادی کے حامیوں کے درمیان شدید لڑائی کے بعد سعودی اتحادی کی جانب سے بھی باغیوں کیخلاف کئی ہفتوں سے فضائی حملے جاری ہیں جس کے باعث یمن کا جنوبی ساحلی شہر عدن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ اسپتالوں میں بجلی اور گاڑیوں کیلئے ایندھن نہیں ہے، شہر کا بیشتر حصہ پانی کی شدید قلت کا شکار ہے۔ پانی کی قلت نے شہریوں کو واٹر اسٹیشن کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ طویل لڑائی اور سعودی فضائی حملوں کے باوجود حوثی باغی ملک کے بیشتر حصے پر قابض ہیں۔ حوثی باغیوں نے بھی انسانی بنیادوں پر سعودی اتحادی کی پانچ روز کیلئے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔