Friday, April 26, 2024

حوثی باغی صنعا سے فوج نکال لیں: صدر ہادی

حوثی باغی صنعا سے فوج نکال لیں: صدر ہادی
March 22, 2015
عدن(ویب ڈیسک)یمنی صدرعبد ربو منصور ہادی نے باغیوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دارالحکومت صنعا سے اپنی فوج واپس بلالیں اور اقوام متحدہ کے توسط سے جاری قومی مکالمے کی طرف لوٹیں۔ تفصیلات کے مطابق یمنی عوام سے ٹی وی خطاب میں صدر ہادی نے حوثی باغیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دارالحکومت صنعا میں سرکاری عمارتوں  کو خالی کردیں۔ گزشتہ ماہ گھر پر نظربندی سے بچ نکلنے کے بعد صدرہادی کا یہ پہلا عوامی خطاب ہے۔ انھوں نے عہد کیا کہ سعادہ میں یمن کا قومی پرچم بلند کیا جائے گا۔ انہوں نے یمن کے مرکزی شہرعدن میں اُن کا تختہ الٹے جانےکی کوششوں کی بھی مذمت کی۔ چند روز قبل ایک لڑاکا طیارے سے عدن کے صدارتی محل پر ایک میزائل داغا گیا، جس میں ہادی بچ نکلے تھے۔ حوثیوں نےستمبر میں صنعا پر قبضہ جمایا تھااور  جنوری میں صدر ہادی کی رہائش گاہ پر قبضہ کر کے انہیں گھر پر نظربند کیاجہاں سے وہ عدن بھاگ نکلے۔