Saturday, April 20, 2024

حوالدارمحمدنوید نے نکیال سیکٹرپروطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کیا

حوالدارمحمدنوید نے نکیال سیکٹرپروطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کیا
September 3, 2018
لاہور( 92 نیوز) قوموں اور ملکوں کی عظمت کی بات ہو تو جان کے نذرانے دینے والوں کے بغیر قصے  مکمل نہیں ہوتے  ، ایسے ہی ایک کردار حوالدار محمدنوید ہیں جنہوں نے نکیال سیکٹر پر وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ حوالدار محمد نوید نے 29 سال کی عمر میں وطن کی مٹی کا حق ادا کرتے ہو ئے 8 ستمبر 2016 کو نکیال سیکٹر پر جام شہادت نو ش کیا ۔ شہید کی بیوہ کا کہنا ہےکہ جب وہ آخری دٖفعہ گھر آئے تو ان کا کہنا تھا کہ سیاچین اور وزیرستان  سے توغازی بن کرلوٹا ہوں مگر دعاکرواس بارکشمیر سے شہادت کارتبہ مل جائے ۔ شہید کے بچوں نے کہا کہ وہ بھی بڑے کا ہو کر پاک آرمی کا حصہ بنیں گے اور اپنے بابا کے خواب کو پورا کریں گے ۔ حوالدار محمد نوید کی فیملی کے پاس اپنے شہیدسربراہ کی یادوں کےسوا کچھ نہیں،فیملی ممبرزکی بس اتنی سی خواہش ہے کہ قوم تمام شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھے۔