Sunday, May 12, 2024

حوا کی بیٹی کیساتھ اے ایس آئی کی زیادتی ، سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید برہمی کااظہار

حوا کی بیٹی کیساتھ اے ایس آئی کی زیادتی ، سوشل میڈیا پر صارفین کا شدید برہمی کااظہار
September 22, 2020

لاہور ( 92 نیوز) گوجرانوالہ میں حوا  کی بیٹی کےساتھ پولیس اے ایس آئی کی زیادتی پر سوشل میڈیا صارفین نے پنجاب پولیس کوسخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ،شہریوں کاکہناہے ۔ رات کےوقت موٹروےپر خواتین کوسفرنہ کرنےکامشورہ دینےوالے سی سی پی او لاہوراس واقعے پرکیاجوازدیں گے،پولیس میں موجود مجرمانہ زہنیت کو ختم کرناہوگا۔

گوجرانوالہ کےعلاقے پی ایس اروپ کی رہائشی خاتون نے مددکیلئے پولیس  کوکال کی جو اسے مہنگاپڑگیا ، خاتون نے مددمانگی لیکن علاقے کا اےایس آئی مبشر خود آکرخاتون کی عزت تارتارکرگیا،اندوہناک واقعہ سوشل میڈیاپرٹاپ ٹرینڈ بنارہا جس میں شہریون نے پنجاب پولیس کےخلاف شدید غم وغصے کا اظہارکیا۔

خاتون کی روتےہوئے ویڈیوکو کئی بارشئیرکیاگیا جس پرشہریوں نے پولیس کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک خاتون صارف کاکہناتھا ،اب یہ سی سی پی اولاہورسے پوچھنےکاوقت ہےکہ یہاں متاثرہ خاتو ن کاکیاقصورہے،کیا پولیس کومددکیلئےبلاناغلطی ہے؟۔

ایک نوجوان کاکہناتھا، واقعہ بہت تکلیف دہ ہے،ہمارےمحافظ ہی ہوس کےبچاری نکلیں  گےتوعوام کا تحفظ کون کرےگا۔

واقعے پرتبصرہ کرتےہوے نتاشانامی خاتون نےلکھاکہ  اس دردناک سانحہ کےبعد وہ یہی کہیں گی کہ ایمرجنسی سروس کےلوگ بھی موٹروے کیس زیادتی میں ملوث ہیں

ایک ٹویٹرصارف نےلکھا کہ پولیس کےدباو کےبعد متاثرہ خاتون اورفیملی نے سوشل میڈیا پرآوازبلند کی ،اب شاید ان کی بات سنی جائے۔