Saturday, April 27, 2024

حنیف عباسی کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا

حنیف عباسی کو اٹک جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا
October 4, 2018
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کو اٹک جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے حنیف عباسی کو گذشتہ رات اٹک جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ حنیف عباسی کو میاں نواز شریف کی رہائی کے موقع پر اڈیالہ جیل سے تصویر لیک ہونے کے معاملے پر 22 ستمبر کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اب 2 ہفتے بعد اٹک سے لاہور منتقل کردیا گیا۔ حنیف عباسی کے اہل خانہ کے مطابق انہیں بھی نہیں بتایا گیا کہ حنیف عباسی کو کیوں اٹک سے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ حنیف عباسی نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سزا معطلی کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔