Friday, April 26, 2024

حنیف عباسی نے عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی

حنیف عباسی نے عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کردی
January 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) لیگی رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ میں عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی اپیل دائر کردی۔

 .درخواست میں عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ عمران خان نے عدالت کے روبرو جھوٹ بولا۔۔وہ آرٹیکل 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت کے دوران بھی عمران کے کنڈکٹ کو بھی نہیں دیکھا۔ لہذا عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی اہلیہ کے نام جائیداد بےنامی خریدی۔1997 کے کاغذات نامزدگی میں لندن فلیٹ ظاہر نہیں کیا۔جمائمہ سے لیاگیا قرضہ اور آف شور کمپنی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا گیا۔ عمران خان آف شور کمپنی اور اسکے اکاونٹ میں موجود رقم کے حوالے سے موقف بھی بدلتے رہے ہیں۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے 5 سال کے اکاونٹ چیک کرنے کا فیصلہ بھی کلعدم قرار دیا جائے۔ عمران خان کے پارٹی فنڈنگ کے حوالے سے سرٹیفیکیٹس کو جھوٹا قراراور وفاقی حکومت کو پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈڈ جماعت کی کاروائی کا حکم دیا جائے۔