Thursday, April 25, 2024

حنیف عباسی اور انکی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار

حنیف عباسی اور انکی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار
July 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حنیف عباسی اور انکی فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے دیا گیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشتگردی منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور ان کے اہلخانہ کے تمام اثاثے بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ انسدادہشتگردی منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے سنایا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کی اثاثے ضبط کرنے کی درخواستیں مسترد کردی گئی۔ مجموعی طور پر 10 بنک اکائونٹس ، 3 گاڑیاں، 3 پلاٹ ، 2 کوٹھیاں بحال کی گئیں۔ قریبی رشتہ داروں احمد بلال اور محسن خورشید کے اکاؤنٹس بھی بحال کیے گئے ہیں۔ اثاثے اور بنک اکائونٹس اینٹی نارکوٹکس فورس نے منجمند کئے تھے۔