Thursday, May 9, 2024

حنیف عباسی امریکا میں حکومت مخالف رابطوں میں مصروف

حنیف عباسی امریکا میں حکومت مخالف رابطوں میں مصروف
August 1, 2019
نیو یارک  ( روزنامہ 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نواز گروپ کے رہنما حنیف عباسی نے امریکا میں مسلم لیگی ورکروں سے رابطے شروع کر دیے ہیں ، وہ گزشتہ روز نیو یارک میں اپنے دوستوں کے ہمراہ فیری پر دریائے ہڈسن کی سیر کرتے رہے ۔ حنیف عباسی کا ایک بھائی نیو یارک  میں عباسی جیولرز کا مالک ہے ،ا س اسٹور میں حنیف عباسی بھی حصہ دار بتائے  جاتے ہیں ، لیکن یہ معلوم نہ ہو سکا کہ امریکا میں ان کے دیگر رشتہ داروں اور دوستوں کے کاروبار میں کتنے فیصد وہ حصہ دار ہیں ۔ پاکستانی کمیونٹی کے رہنما آصف شیخ ، مظہر علی اور مرتضی عباسی کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی اکیلے پاکستان سے امریکہ نہیں آئے بلکہ وہ ایک پاکستانی اینکر کیساتھ بھاگ کر یہاں آئے ہیں ۔ اب یہ دونوں عمران حکومت کیخلاف پاکستانی کمونٹی کے کچھ لوگوں کے انٹویو زاور بیانات ریکارڈ کر رہے ہیں تا کہ اس تاثر کو زائل کیا جا سکے کہ اوور سیز  پاکستانی کمونٹی کی ایک بڑی اکثریت عمران خان کے طرز حکمرانی سے خوش ہے ۔