Friday, April 19, 2024

حملے کے وقت بھی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل جاری رہا

حملے کے وقت بھی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل جاری رہا
June 29, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں دہشت گرد مکمل ناکام ہوئے اور اسٹاک ایکسچینج والوں کوخوف زدہ تک نہ کرسکے، حملے کے وقت بھی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا عمل جاری رہا، مارکیٹ تھوڑی منفی ضرور ہوئی تھی تاہم کچھ دیر بعد ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

حملےکےوقت بھی ایک منٹ کےلئے بھی ٹریڈنگ معطل نہیں ہوئی ، شیئرز کا کاروبار معمول کے مطابق ہوتارہا ، بس اتنا ہواکہ حملے کےوقت مارکیٹ میں معمولی مندی دیکھی گئی۔

تاہم کچھ دیر بعد ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنےمیں آئی اور ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو پندرہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ، جس کےبعدانڈیکس 34ہزارکی سطح عبور کرگیا اسٹاک ایکسچینج کےایم ڈی سلیمان مہدی نےکہاکہ خطرےسےآگاہ تھے ، اسی لئے بڑے نقصان سےبچ گئے۔

معروف برنس مین عقیل کریم ڈیڈی نےکہاکہ فورسز نےدہشتگردوں کاشاندار طریقے سے مقابلہ کیا ، ہم متحدرہےکر آئندہ بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینگے ۔

ڈی جی رینجرز سندھ  میجر جنرل عمراحمد بخاری نےاسٹاک ایکسچنج کا دورہ کیا ، انتظامیہ سےملاقات کی اور صورتحال پراطمینان کا اظہار کیا ۔

سندھ  کےوزیراطلاعات  ناصرحسین شاہ اور وزیرتوانائی امتیاز شیخ نےبھی اسٹاک ایکسچینج کادورہ کیا اور سرمایہ کاروں سےملاقات کی۔