Sunday, September 8, 2024

حمل کے دوران آلو کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: طبی ماہرین

حمل کے دوران آلو کا استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: طبی ماہرین
January 14, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی محققین کا کہنا ہے کہ ایسی حاملہ خواتین جو ہفتے کے زیادہ دنوں میں آلو یا چپس کھاتی ہیں ان میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آلوو¿ں میں موجود نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طبی محققین نے اپنی تحقیق میں 21ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی جانچ کی ذیابیطس کو آلو کے زیادہ استعمال سے منسلک کیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو نشاستہ دار کھانے مثلاً آلو کو اپنی غذا میں کم استعمال کرنا چاہیے کیونکہ دوران حمل جسم کی ضرورتیں بڑھ جاتی ہیں اور کچھ خواتین میں اس وقت ذیابیطس کی بیماری جنم لیتی ہے۔ اگرچہ دوران حمل ہونے والی ذیابیطس بچے کی پیدائش کے بعد عام طور پر ختم ہوجاتی ہے لیکن اس سے بچے اور ماں کی صحت کے لیے طویل مدتی خطرات پیدا ہوسکتے ہیں۔