Thursday, April 25, 2024

حمزہ علی عباسی اور  نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حمزہ علی عباسی اور  نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے
August 25, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اداکار حمزہ علی عباسی  اور اداکارہ نیمل خاور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔نکاح کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں دولہا دلہن کےقریبی عزیزواقارب، دوستوں اورشوبز شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک اوردمکتا ستارہ شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گیا ، لاکھوں دلوں کی دھڑکن نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور جیون ساتھی بن گئے۔ نکاح کے موقع پر حمزہ  اور نیمل  کی خوشی دیدنی تھی ،دونوں نے اکٹھے سیلفیز بھی بنائیں، نیمل خاور نے روایتی مشرقی آف وائٹ غرارہ اور جیولری پہن رکھی تھی جبکہ حمزہ  سفید کرتے پاجامے اور ویسکوٹ میں ملبوس تھے ۔ نکاح کی تقریب میں معروف گلوکارعاطف اسلم،اداکار عثمان مختار،فلم پروڈیوسرعمارہ حکمت   سمیت کئی شوبز شخصیات شریک ہوئیں۔ ولیمے کی تقریب کل اسلام آباد میں ہی منعقد ہوگی ،سوشل میڈیا صارفین دونوں ستاروں کو انکی زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد دے رہے ہیں۔