Wednesday, May 8, 2024

حمزہ شہبازنے گیدڑ بننےکی کوشش کی،انکے فرار کی کوشش ناکام بنادی ،فیاض الحسن چوہان

حمزہ شہبازنے گیدڑ بننےکی کوشش کی،انکے فرار کی کوشش ناکام بنادی ،فیاض الحسن چوہان
December 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے آج گیدڑ بننے کی کوشش کی لیکن ان کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیاگیا۔ چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ  آل شریف پر کرپشن کے بیسیوں کیسز ہیں ،سعدرفیق کی گرفتاری کوئی خاص بات نہیں ،خزانے لوٹنے والوں کا حساب کتاب ہورہا ہے ،سب کا انجام قریب ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا مزیدکہنا تھا کہ  شہبازشریف نے بھی عوام کا پیسہ اپنے گھروں پر لگایا۔