Friday, April 26, 2024

حمزہ شہباز20 ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا

حمزہ شہباز20  ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا
February 27, 2021

لاہور (92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں ن لیگی رہنماء حمزہ شہباز کو 20 ماہ بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

جیل حکام نے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو رہا کردیا۔

ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد حمزہ شہباز کے استقبال کیلیے کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہے۔ پارٹی کے قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

مریم نواز بھی حمزہ شہباز کو لینے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں۔