Thursday, April 25, 2024

حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع
November 28, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کےجوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کر دی ، حمزہ شہباز کو دوبارہ 12 دسمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی ،  جیل حکام نے جوڈیشل ریمانڈ ختم  ہونےحمزہ شہباز کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت نےرمضان شوگرملزکیس میں حمزہ شہباز کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیں اور نیب پراسکیوٹر کو منی لانڈرنگ کیس کا ریفرنس جلددائرکرنےکی ہدایت کردی۔ آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس  میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکلا نے ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اپنا اور بھائی کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ وکیل نے بتایا کہ شہباز شریف کی درخواست پاکستانی ایمبیسی سے تصدیق شدہ ہے  ،  عدالت نے مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی ک بھی سخت انتظامات کیےگئے اور جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف انے والے راستوں کو کنٹینرزاور خاردار تار لگا کر بند کیا گیاتھا۔