Thursday, April 25, 2024

حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری سے دس روز قبل ان کو اطلاع دی جائے ، لاہور ہائیکورٹ

حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری سے دس روز قبل ان کو اطلاع دی جائے ، لاہور ہائیکورٹ
November 20, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست قبل ازگرفتاری نمٹا دی۔ عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے پہلے حمزہ شہباز کو اطلاع دی جائے۔ حمزہ شہباز نے مؤقف اختیار کیا کہ صاف پانی کرپشن، رمضان شوگر ملز کے فضلہ جات اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق بے بنیاد مقدمات نیب میں زیر سماعت ہیں۔ صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز انکوائری میں جوابات اور ریکارڈ فراہم کر چکا ہوں۔ خدشہ ہے نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتار نہ کر لے۔ حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالت نیب انکوائری کو کالعدم  قرار دیتے ہوئے گرفتار کرنے سے روکے۔ مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پرعدالت پہنچی۔ اس موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی۔ اینٹی رائٹ فورس کے دستے ہائی کورٹ تعینات کئے گئے۔