Thursday, May 9, 2024

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں  30 اکتوبر تک کی توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں  30 اکتوبر تک کی توسیع
October 16, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14روز کی توسیع کر دی گئی ، عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور  رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈمیں  30اکتوبر تک کی توسیع کردی جبکہ پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ حمزہ شہباز کو احتساب عدالت لاہور  میں پیش کیا گیا ،   جج امیر محمد خان نے   آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی  ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مولانا فضل ارحمن کا لانگ مارچ جعلی حکومت کے خلاف ہے  ، بڑے میاں صاحب اور چھوٹے میاں صاحب  کے اختلاف کی مضحکہ خیز  باتیں بچپن سے سنتے آرہےہیں ۔ حمزہ شہباز  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع  کرتے ہوئے عدالت نے 30 اکتوبر کو دوبارہ سماعت مقرر کر دی۔ پیشی سے قبل احتساب عدالت  نمبر 4 میں کرسیاں اورمیز اٹھالی گئیں جوکہ گزشتہ سماعت کے دوران نواز شریف  کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان  کی دھکم پیل کے باعث ٹوٹ گئیں تھیں ، دوسری جانب پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ادھر آشیانہ اقبال اسکینڈل میں شہبازشریف کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ۔