Thursday, May 9, 2024

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
October 2, 2019
لاہور (92 نیوز)  منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کر دی گئی ۔ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جیل سے احتساب عدالت لاہور  پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے ملزم کے  جوڈیشل ریمانڈ میں  14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 16 اکتوبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کی عدالت پیشی پر کارکنوں نے  حسب روایت ہلڑ بازی اور دھکم پیل کی ، جب کہ پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ دوسری جانب منشیات برآمدگی کیس میں  سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو بھی عدالت پیش کیا گیا ، انسداد منشیات عدالت نے ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی کو ریکارڈ سمیت 12 بجے طلب کر لیا۔