Saturday, April 27, 2024

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع
August 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز  کے جسمانی ریمانڈ میں اکیس اگست تک توسیع کردی،اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی  نے مؤقف اختیارکیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی،سرخروہوں گا، شہبازشریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار دو ملزموں آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ اثاثہ جات کیس میں اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوسخت سکیورٹی میں لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیاگیا ۔ حمزہ شہباز نے سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے کوئی کرپشن نہیں کی،سرخ روہوں گے۔ نیب پراسیکیوٹرنے حمزہ شہباز کے مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی،عدالت نے ریمانڈمیں گیارہ روز تک توسیع کردی۔کیس کی سماعت کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کشمیر میں خون بہہ رہا ہے ، لوگ مہنگائی  میں پس رہے ہیں ، جس کی وجہ سے یہ کوئی عید نہیں۔ حمزہ شہباز کی آمد کے موقع پرسڑکوں پر کنٹینرزاوررکاوٹیں لگا کرراستے بھی بند کردئیے گئے، جس سے سائلوں، راہگیروں اور وکلاء کومشکلات پیش آئیں۔ حمزہ شہباز کی پیش کے موقع پرمسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پولیس کےساتھ ہاتھا پائی کی روایت برقراررکھی ، ایک کارکن کی بدتمیزی پرپولیس کوجوابی کارروائی کرناپڑی جس سےوہ کارکن بے ہوش ہوگیا۔ احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے بعدحمزہ شہباز کو واپس لے جایاگیا،مزیدسماعت اکیس اگست کوہوگی۔ دوسری جانب شہبازشریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارملزم آفتاب محمود اور شاہد رفیق وعدہ معاف گواہ بن گئے۔  ملزموں نے جوڈیشل مجسٹریٹ ذوالفقار باری کے روبرو بیان قلمبند کراتے ہوئے کہا جعلی ٹرانزیکشنزکی گئیں۔