Friday, March 29, 2024

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
July 10, 2019
لاہور ( 92 نیوز) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے جسمانی  ریمانڈ پورا ہونے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کر دیا۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کر دی ۔ نیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم  حمزہ شہباز  تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ۔ حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر  ن لیگی وکلاء اور  سکیورٹی اہلکاروں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ ن لیگی وکلاء نے  کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے روکا ، منع کرنے کے باوجود وکلاء نے  زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر  سکیورٹی اہلکاروں اور وکلاء میں تلخ کلامی کے بعدنوبت ہاتھا پائی تک پہنچی۔