Saturday, April 20, 2024

حمزہ شہباز کی گرفتاری میں پنجاب حکومت پارٹی نہیں ہے ، صمصام بخاری

حمزہ شہباز کی گرفتاری میں پنجاب حکومت پارٹی نہیں ہے ، صمصام بخاری
June 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا حمزہ شہباز کی گرفتاری میں پنجاب حکومت پارٹی نہیں ہے، انہیں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ صمصام بخاری کا کہنا تھا کل اور پرسوں سے اہم امور ہو رہے ہیں۔ نیب خود مختار ادارہ ہے۔ نیب مسلم لیگ ن نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے بنایا تھا۔ آج ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہو رہے ہیں۔ صمصام بخاری  بولے آج کیس غلط لگ رہے ہیں تو اس وقت غلط کیوں نہیں تھے۔ دو دفعہ ن لیگ کی حکومت میں زرداری کو جیل ڈالا گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا مزید کہنا تھا لوگوں کو اکسانا اور کرائے کے بندے لاکر دھمکیاں دینا درست نہیں۔ کسی وزیر یا حکومتی رکن پر الزام آتا ہے تو وزیراعظم کسی کے ساتھ کھڑا نہیں ہوں گے۔ عوام سے ہمارا وعدہ ہے احتساب کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔