Monday, May 13, 2024

حمزہ شہباز کی والد شہباز شریف سے جیل میں ملاقات، سیاسی صورتحال و پارٹی اُمور پر گفتگو

حمزہ شہباز کی والد شہباز شریف سے جیل میں ملاقات، سیاسی صورتحال و پارٹی اُمور پر گفتگو
March 13, 2021

لاہور (92 نیوز) حمزہ شہباز نے والد شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی، سیاسی صورتحال اور پارٹی اُمور پر بات چیت کی۔

میڈیا گفتگو میں عطا تارڑ بولے پی ڈی ایم کا کوئی سینیٹر نہیں بکا، جعلی طریقے سے ووٹ مسترد کئے گئے۔ کہا کہ، سینٹ الیکشن میں بد ترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی یہ الیکشن منصوبہ کے تحت چوری کیا گیا۔

انہوں نے کہا، صادق سنجرانی صبح پانچ بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا کرتے رہے؟، کیمرے لگائے گئے الیکشن چورا کیا گیا، پی ڈی ایم عدالت میں جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا، شبلی فراز، فردوس عاشق اعوان اور شہباز گل کا آپس میں اتحاد نہیں ہے۔ عمران خان کو گھر چلے جانا چاہیے۔ کہا کہ نیب کو ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی کیا ضرورت ہے، مریم نواز کو ضمانت ہائیکورٹ نے دی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ نیب کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا، لانگ مارچ کے حوالے سے ن لیگی پارٹی ممبران کو بلایا ہے، شہباز شریف کو سینٹ الیکشن پر تشویش ہے، بد ترین دھاندلی کا حساب ہوگا۔