Sunday, May 19, 2024

حمزہ شہباز کی نیب لاہور پیشی ، آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی

حمزہ شہباز کی نیب لاہور پیشی ، آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی
November 9, 2018
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز سے نیب نے سوا دو گھنٹے پوچھ گچھ کی جبکہ سلمان شہباز نے نیب کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہبازشریف کے صاحبزاے حمزہ شہباز نیب میں پیش ہوئے۔ حمزہ شہباز پیش ہوئے تو نیب لاہورمیں موجود کارکنوں نے اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھار کیں۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے اُن سے سوا دوگھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سوا دو گھنٹے تک ان سے سوالات کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے حمزہ شہباز سے مزید تفصیلات طلب کی ہیں جس کے لیے انہیں دوبارہ نیب پیش ہونا ہو گا۔ دوسری جانب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے ایک بار پھر نیب میں پیشی کا حکم ہوا میں اُڑا دیا۔ وہ خود پیش نہ ہوئے تاہم بیرون ملک ہونے کا جواز پیش کر دیا۔ نیب نے گزشتہ ہفتے حمزہ شہباز کو طلب کیا تھا مگر سکیورٹی وجوہات کی بناء پر وہ نیب میں پیش نہ ہو سکے۔