Thursday, April 18, 2024

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
June 3, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں  11 جون تک توسیع کر دی ۔ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ روز نعرے بازی ہو رہی ہے، ہائی کورٹ کو موچی دروازہ بنا دیا گیا ہے۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا نمبر غلط بتانے پر نیب پراسیکیوٹر پر اظہار ناراضی بھی کیا۔ لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں11جون تک توسیع کردی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ نیب کو پہلے ہی دن ملزمان کو پکڑ لینا چاہیے تھا۔ عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا نمبر غلط بتانے پر نیب پراسیکیوٹر پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ  آپ کی سنجیدگی کا یہ حال ہے، ناقابلیت کی انتہا ہے،  کیا آپ سے زیادہ قابل لوگ نیب کو نہیں ملے، نیب کے جتنے لوگ آئے ہیں شاید انہوں نے فائل کو ہاتھ  تک نہیں لگایا۔