Thursday, April 25, 2024

حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع
March 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قابل سماعت نہیں تھی ۔ ہائیکورٹ کے فیصلے میں آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہو گا۔ ضمانت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کی تھی۔ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بینچ نے کی تھی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے کل کتنے ڈائریکٹرز ہیں ، عدالت جو پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں ہوتا ۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے سات ڈائریکٹر ہیں لیکن  اس وقت سب کے نام یاد نہیں ، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ لگتا ہے آپ نے کیس کی فائل کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت  منظور کر لی تھی ۔