Thursday, April 25, 2024

حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور

حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور
February 6, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے  رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی ۔ حمزہ شہباز کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست پر سماعت جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری عبدالعزیز پر مشتمل بینچ نے کی ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ رمضان شوگر ملز کے کل کتنے ڈائریکٹرز ہیں ، عدالت جو پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں ہوتا ۔ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کے سات ڈائریکٹر ہیں لیکن  اس وقت سب کے نام یاد نہیں ، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے آپ نے کیس کی فائل کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔عدالت نے سماعت کے بعد حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت  منظور کرلی ۔