Friday, April 26, 2024

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی
December 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ  نےنیب کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی۔ حمزہ شہباز  کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ  نے سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کردی ،  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔جسٹس علی باقرنجفی نے ریمارکس دیے  کہ حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر حمزہ شہباز نے اس بینچ پر عدم اعتماد کیا تھا ۔کیا اب آپ نے حمزہ شہباز سے اس بارے ہدایات لی ہیں؟۔ حمزہ شہباز  کے  وکلا نے  مؤقف اختیارکیا کہ حمزہ شہباز کی ہدایات ہیں ہمیں اس بینچ پر مکمل اعتماد ہے  ،عدالت نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری کر دیے ۔