Thursday, May 9, 2024

حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ نے احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کر دی

حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ نے احتساب عدالت میں رپورٹ پیش کر دی
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز)لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے کے معاملے پرسیکرٹری داخلہ نے رپورٹ پیش کر دی۔

سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ انسپکٹر نصراللہ اور ایک اور افسر کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے،دونوں  کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت  17 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔