Thursday, May 9, 2024

حمزہ شہباز کو نیب نے کل صبح ساڑھے نو بجے طلب کر لیا

حمزہ شہباز کو نیب نے کل صبح ساڑھے نو بجے طلب کر لیا
May 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو نیب نے کل صبح ساڑھے نو بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ ہو گی۔ حمزہ شہباز نے چیئرمین نیب کےانٹرویو کا حوالہ دیا اور نشاندہی کی کہ چیئرمین نے انٹرویو میں کہا کہ اب بنچ تبدیل ہو گیا ہے تو حمزہ کو ضمانت نہیں ملے گی۔ حمزہ شہباز نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ انٹرویو کے بعد بنچ پر تحفظات ہیں، وہ اللہ اورججز پر چھوڑتے ہیں کہ انصاف ملے گا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس دوسرے بنچ کو بھجوانے کی سفارش کر دی۔ بنچ کی معذرت کے حمزہ شہباز کی ضمانت میں بھی توسیع ہوگئی، جس کے بعد وہ لاہورہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔ اس دوران آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہم لکھ لیں کہ شہباز شریف  گیارہ جون کو واپس پاکستان آ رہے ہیں ۔ عطاتارڑ نے ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت واپسی کے شیڈول کے حوالے سے اپنے آرڈر میں لکھ لے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے رمضان شوگرملز کیس کی سماعت کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ عدالت میں حمزہ شہباز کی رمضان شوگر مل کیس میں درخواست ضمانت پرڈیڑھ گھنٹہ تک سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران اچانک حمزہ شہباز نے کھڑے ہوکر بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ حمزہ شہباز نے واضح کیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور گرفتاری سے نہیں ڈرتے، اس لیے بیس برس بعد ہونے والی بیٹی کو زندگی موت کی کشمکش میں چھوڑ کر ملک واپس آئے۔