Friday, May 17, 2024

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، شہباز شریف کی تصدیق

حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، شہباز شریف کی تصدیق
September 13, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ عوام سے دعاؤں کی اپیل ہے جبکہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حمزہ شہباز کو فوری طور پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے۔ https://twitter.com/CMShehbaz/status/1304998194271707136?s=20 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کو جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے۔ حمزہ شہباز کے علاج کی تمام قانونی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔ علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے۔