Friday, May 10, 2024

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک

حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک
June 7, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز ان ہاؤس تبدیلی کے لیے متحرک ہوگئے، ملک ندیم کامران، رانا اقبال، منشاءاللہ بٹ اور رانا مشہود کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔

حمزہ شہبازنے ایک ہفتے میں مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں، انہوں نے ملک ندیم کامران، رانا اقبال، منشاءاللہ بٹ اور رانا مشہود کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے مذکورہ ارکان اسمبلی کو پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

حمزہ شہباز نے ان ارکان سے جائزہ لینے کوکہا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں ہمارا اسکور کیا ہوگا؟۔ تحریک انصاف کے کتنے ارکان ہمارا ساتھ دیں گے؟۔

ذرائع کے مطابق لیگی ارکان پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے موقع پر پی ٹی آئی ارکان کو غیر حاضر رہنے پر قائل کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے اپنے ارکان سے تین ہفتے میں سفارشات مانگ لی ہیں۔