Thursday, March 28, 2024

حمزہ شہباز واقعی سیاسی رہنما ہیں تو گرفتاری پیش کر دیں، ڈاکٹر شہباز گل

حمزہ شہباز واقعی سیاسی رہنما ہیں تو گرفتاری پیش کر دیں، ڈاکٹر شہباز گل
April 6, 2019

 لاہور (92 نیوز) ترجمان وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا حمزہ شہباز واقعی سیاسی رہنما ہیں تو گرفتاری پیش کر دیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے حمزہ شہباز کو قانون کا احترام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ آڈیو پیغام میں کہا حمزہ شہباز اگر واقعی سیاسی رہنما ہیں تو باہر آ کر گرفتاری پیش کر دیں۔

شہباز گل نے کہا اگر حمزہ کو گرفتاری کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو سوموار کو ہائیکورٹ چلیں جائیں۔ کارکنوں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں میں ٹکراو کروانا درست نہیں۔

دوسری طرف حمزہ شہباز کی رہائش کے باہر لیگی کارکنان آپے سے باہر   ہو گئے۔ پولیس کیساتھ تلخ کلامی ہوئی اور پولیس جوانوں کو دھکے اور گالیاں دینے پر اتر ائے۔

 حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور پولیس کے میں دھکم پیل بھی ہوئی۔