Friday, April 26, 2024

حمزہ شہباز نے نیب لاہور میں طلبی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

حمزہ شہباز نے نیب لاہور میں طلبی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
October 30, 2018
لاہور (92 نیوز) ادروں کے احکامات کی پابندی کے دعوے دار حمزہ شہباز نے نیب لاہور میں طلبی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے لئے سرکاری خزانے سے کروڑوں کی ادائیگیوں کے کیس میں  نیب لاہور کی طلبی کے احکامات کو ہوا میں اڑا کر اسلام آباد میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز چنیوٹ کے لئے مبینہ طور پر سرکاری خزانے سے پُل تعمیر کروایا گیا۔ نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کے ڈائریکٹرز سلمان اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا تھا۔ چنیوٹ میں شوگر مل کا پل تعمیر کرنے پر بیس کروڑ روپے سے زائد اخراجات سرکاری فنڈز سے کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے پل کی تعمیر کے غیرقانونی احکامات جاری کئے گئے۔ سرکاری فنڈز کے غیرقانونی استعمال کے الزام پر پر سلمان اور حمزہ شہباز کو طلب کیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز نیب میں طلبی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد چلے گئے۔